کو ئٹہ :بلوچستان کے پرائمری اسکولوں میں ہیلتھ اسکریننگ انٹروینشن کے پروگرام کے حوالے سے ایک روزہ اورینٹیشن سیشن کا انعقاد ہوا۔
ہیلتھ اسکریننگ انٹروینشن کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر محترمہ گلالی جوگیزئی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور تقریب کا موضوع پیش کیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ اسکریننگ کے حوالے سے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے یہ منصوبہ صحت مند، تعلیم یافتہ اور بااختیار نسلوں کی پرورش کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔اس پروگرام کے مختصر عرصے میں بہتر نتائج برآمد ہونگے۔ منصوبہ کی کامیابی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
سی ای او پی پی ایچ آئی حمید اللہ نصر نے صحت کے حوالے سے بلوچستان کی مجموعی تصویر کو پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان صحت اور تعلیم کے شعبے میں انتہائی بدحالی سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے اس حقیقت پر زور دیا کہ صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے خاص طور پر آگاہی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے پروجیکٹ کیے نفاذ کے لیےاور اسکی کامیابی کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ اورینٹیشن سیشن سے سی ایف او یونیسیف مریم درویش، ایجوکیشن اسپیشلسٹ سحرش ناگی، ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کی منیجر نقیب خلجی، منیجر سی پی ڈی پروگرام مزمل پانیزئ اور دیگر اہم شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سکول ہیلتھ اسکریننگ کے منصوبے کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کیں۔