کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ٹویٹر)ایکس پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ
بلوچ قوم ہمیشہ سے ہی پاکستان سے وفادار رہی ہے، جو نام نہاد آزادی کے متوالے ہیں وہ دراصل بلوچ قوم سے غداری کے مرتک ہوئے ہیں
کیونکہ ہمارے آبا اجداد نے خود بلوچستان کو پاکستان میں ضم کرکے وفاداری کا اعلان کیا تھا۔ بلوچستان کل بھی پاکستان تھا، آج بھی پاکستان ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
ہمیں بلوچستان میں تعلیم اور روزگار عام کرنا ہے تاکہ معصوم نوجوان ملک دشمن عناصر کے بہکاے میں آکر ملک دشمن نا بنیں۔