|

وقتِ اشاعت :   July 30 – 2024

کوئٹہ: پاکستان میں متعین انڈونیشیا کے قائمقام سفیر رحمت ہندیارتا Rehmat Hindiarta Kasumaنے کہا ہے کہ اکتوبر میں انڈونیشیا میں ہونے والی انٹر نیشنل بزنس ایکسپو میں پاکستان اور بلوچستان کے تاجروں او بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا۔

کیونکہ بلوچستان پر امن اور بڑی اہمیت کا حامل صوبہ ہے انڈونیشیا نے اپنے دوست مسلم ملک پاکستان سے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی پالیسی کوعملی جامہ پہنایا ہے

تاکہ بدلتے ہوئے حالات اور جدید تقاضوں کے مطابق دونوں ممالک کے تعلقات کو دیگر شعبوں تک بڑھایا جاسکے جس سے دونوں ممالک کے لوگ مستفید ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند، سینئر صحافی پی ایف یو جے کے مرکزی رہنماء سلیم شاہد، بی یو جے کے جنرل سیکرٹری عبدالشکور سمیت دیگر سینئر صحافی بھی موجود تھے۔

انڈونیشیا کے قائمقام سفیر نے کہا کہ بلوچستان ایک پرامن اور بڑی اہمیت کا حامل صوبہ ہے اور انڈونیشیا اپنے دوست مسلم ملک پاکستان سے تعلقات کو مزید فروغ دیتے ہوئے مضبوط اور بہتر بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے اور بدلتے ہوئے حالات اور جدید تقاضوں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو دیگر شعبوں تک وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکا دورہ بلوچستان انڈونیشیا میں اکتوبر کے مہینے ہونے والی انٹرنیشنل بزنس ایکسپو میں پاکستان اور خصوصاًبلوچستان کے صنعت و تجارت سے وابستہ بزنس کمیونٹی کے لوگوں کو مدعو کرنے اور بلوچستان کے طلبا و طالبات کے لئے انڈونیشیا کے تعلیمی اداروں میں اسکالرشپ کے مواقع فراہم کرنا ہے

تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید تعلیم کے حصول کیلئے انہیں مواقع فراہم کرکے بلوچستان کو تعلیمی پسماندگی سے چھٹکارا دلایا جاسکے۔