|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2024

بلوچستان میں پولیووائرس کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے ،قلعہ عبداللہ میں 11 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، صوبے میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 10 ہوگئی ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں پولیو وائرس کے حوالے سے ہائی رسک ضلع قلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، جہاں 11 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی،، ضلع میں رواں سال رپورٹ ہونے والا پولیو کا یہ 5واں کیس ہے ،،،، جبکہ بلوچستان میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 10 ہوگئی،پولیو کے دیگرکیسزکوئٹہ،ڈیرہ بگٹی، چمن،ژوب اور جھل مگسی اضلاع سےرپورٹ ہوئے ہیں،، رواں سال صوبے کے 16 اضلاع کے 67 ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی موجودگی  پائی گئی ہے ۔۔۔