کوئٹہ : محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام بلوچستان کے دارالحکومت کوٸٹہ میں 77ویں جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں 40 سے زائد مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہے، منگل کے تاجی خان سپورٹس کمپلیکس میں دو روز سے جاری جاپان کراٹے ایونٹ کے فائنل مقابلے کھیلے گئے، ایونٹ میں پانچ اکیڈمی جن میں سید کاظم شاہ، سٹار کراٹے، ہزارہ شوتوکان، پاکستان اکیڈمی اور فدا کراٹے اکیڈمی کے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے حصہ لیا،
پاکستان اکیڈمی 80 پوائنٹس حاصل کرکے فاتح رہی جبکہ 40 پوائنٹس کے ساتھ فدا کراٹے اکیڈمی رنر اپ رہی، فائنل میچز کے مہمان خصوصی میر بہرام بلوچ تھے ان کے ہمراہ اعزازی مہمان پروفیسر ڈاکٹرمکی کاکڑ، مبارک علی شان، مرزا حسین ہزارہ، تحسین اکمل، حسین علی چنگیزی و دیگر موجود تھے، آخر میں مہمان خصوصی نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں میڈلز، سرٹیفکیٹ اور ٹرافی تقسیم کیں، سیکرٹری کھیل طارق قمر بلوچ، ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف لانگو کے زیرنگرانی جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، فٹبال، فٹسال، باسکٹ بال سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہے سپورٹس فیسٹیول کا میلہ 11 اگست جاری رہے گا