کوئٹہ : صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے پشین اور نوشکی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
یہاں جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا نہ ہی کوئی مذہب اور نہ ہی وہ انسانیت کے زمرے میں آتے ہیں
بلکہ اس روح زمین پر بوجھ ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں ایسے عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ملک کی ترقی اور امن کی بحالی نہیں چاہتے
یہی وجہ ہے کہ وہ بیرونی ملک دشمن ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے معصوم اور قیمتی جانوں کا ضیاع کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کے ساتھ حکومت کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتے گی
بلکہ انہیں جلد ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا صوبائی وزیر نے ان واقعات میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لیے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔