|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2024

کوئٹ:انفارمیشن کمیشن بلوچستان کی ویب سائیٹ ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ایڈ بلوچستان کی رائٹ ٹو انفارمیشن کے حوالے سے اقدامات اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان سیکرٹری انفارمیشن نے ایڈ بلوچستان کے میٹنگ میں کیا۔ اس سے پہلے عبدالاستار بلوچ ائی ٹی ایکسپرٹ نے انفارمیشن کمیشن بلوچستان کے ویب سائٹ پہ تَفْصِیلاً بریفنگ دی۔

عادل جہانگیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم اس دفعہ بلوچستان میں پہلی بار عالمی دن برائے معلومات تک رسائی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر منانا چاہتے ہیں۔ محمد نور کھیتران ڈائریکٹر جنرل پبلک رلیشن نے کہا کہ انفارمیشن کمیشن کا ویب سائیٹ ایسا بنایا جائے جس سے عوام کو اسانی سے سمجھ اور استعمال کرنا ائے۔ میٹنگ میں میربہرام بلوچ، میر بہرام لہڑی اور رانا احسن نے بھی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن کمیشن کے ویب سائیٹ پہ عوام کے لیے انفارمیشن کے حوالے سے اگاہی مواد بھی اپ لوڈ کیا جائے۔