کراچی: گیلپ پاکستان کے سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی 69 فیصد بہویں اپنی ساس سے خوش ہیں۔معروف ادارے گیلپ پاکستان نے عوامی آرا جاننے کے حوالے سے نیا سروے جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 69 فیصد پاکستانی بہویں اپنی ساس سے خوش اور مطمئن ہیں،
انہوں نے ساس کے ساتھ تعلق کو مضبوط قرار دیا ہے۔14 فیصد خواتین نے جواب دینے سے انکار کردیا اور بیچ کا راستہ نکالتے ہوئے ساس کے تعلق کو نہ مضبوط نہ کمزور قرار دیا جبکہ 11 فیصد خواتین نے اپنی ساس سے تعلق میں سرد مہری کی شکایت کی اور رشتے کو کمزور کہا۔ساس کے ساتھ تعلق کو 30 سال تک کی عمر کی 80 فیصد بہوں نے مثالی قرار دیا، البتہ 50 سال سے زائد عمر کی 50 فیصد بہوں نے کمزور رشتے کی شکایت کی۔
سروے میں ساس کے ساتھ تعلق کو مضبوط کہنے والوں میں دیہی اور 30 سال کی عمر کی خواتین کی شرح زیادہ رہی۔
دیہات میں 72 فیصد اور شہروں میں 64 فیصد بہوں نے تعلق کو مضبوط کہا۔مجموعی طور 52 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں ساس بہو کے تعلق کو مضبوط جبکہ 27 فیصد نے کمزور کہا، 19 فیصد نے اس پر کوئی رائے دینے سے انکار کردیا۔