|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2024

بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (پی سی ایس ڈبلیو) کے مطابق بلوچستان میں کم عمری کی شادیوں کا رجحان پایا جاتا ہے اور لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کی کم عمری میں شادیوں کا رجحان زیادہ ہے۔

بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کم عمری کی شادیوں کے رجحان کے باعث زچگی میں اضافے کے ساتھ بچوں کی اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

ایک محتاط تجزیے کے مطابق 15 سال سے کم عمر میں شادیوں کی شرح 12.5 فیصد اور 18 سال سے کم عمر میں شادی کی شرح 45 فیصد ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ رجحان کم اقتصادی شراکت داری اور تعلیمی مواقع سے محرومی کو جنم دیتا ہے اور یہ صورتحال صنفی تشدد کا بھی باعث بنتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شادی کی کم از کم عمر 18 سال تک محدود کرنا اور اس سے کم عمر میں شادی کی حمایت کرنے والے روایتی اصولوں کی ممانعت کرنا لازمی ہے۔