|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ : چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ شیر احمد کرد نے کہا کہ ہزار گنجی مارکیٹ مسائل کا آماج گاہ ہے۔ صفائی، سیکورٹی، تجاوزات اور فیس وصول کرنے کا نظام درہم برہم ہے۔

میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ہزارگنجی کو جدید خطوط پر استوار کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ نے میر بہرام بلوچ اور میر بہرام لہڑی کے ساتھ ملاقات میں کی۔ کوئٹہ ہزار گنجی مارکیٹ میں صفائی کا ابتر صورتحال ہے، جگہ جگہ کچرے پڑے ہوئے ہیں۔

میں نے جب سے چیئرمین کا چارج سنبھالا ہے۔

مارکیٹ کمیٹی کے خراب مشینری کو بنوا کر کام کے قابل بنا دیا ہے۔ مگر مارکیٹ میں کئی سالوں کا کچرہ پڑا ہوا ہے۔

اسے ہنگامی بنیادوں سے صاف کرنا ہے۔

اس لیے وہ جلد حمزہ شفقات ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ سے ملاقات کرکے اس مسئلہ کو حل کرائیں گیں۔ مارکیٹ میں تجاوزات کی وجہ سے کاروبار کرنے والوں کو مسائل درپیش ہیں۔ اس حوالے سے ہم اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ بہت جلد کوئٹہ مارکیٹ کو تجاوزات کرنے والے مافیا سے پاک کیا جائے گا۔

ہمارے جتنے بھی سروسزز ہیں ان پہ مکمل عمل درامد کرنے میں کامیاب نہی ہوپارہے اسکی وجہ جتنے بھی کاروباری لوگ جنہوں نے ہماری رجسٹریشن کے ہوئی ہے۔

ہمارے فیس وقت پر نہیں ادا کررہے جس سے ہمیں بہت مسائل کا شکار ہیں ہم اپنے ملازمین کے تنخواہ بروقت اداکرنے سے قاصر ہیں۔

مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ کے مسائل پر ہنگامی صورتحال سے کام کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں وہ علاقے کے ایم پی اے اور ایم این اے سے بھی ملاقات کریں گیں اور کچھ ہی عرصے میں سب کو تبدیلی نظر ائے گی اور کوئٹہ کے زمینداروں کو ان کا حقیقی حق ان کے دہلیز پہ ملے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *