|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں جو علم کی روشنی پھیلانے میں اپنی جان بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتے ۔اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر سما جی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس ” پرجا ری کر دہ اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آج ٹیچرز ڈے پر ہم بلوچستان کے شہید اساتذہ پروفیسر ناظمہ طالب، پروفیسر مظفر جمالی، پروفیسر کیانی اور استاد اکرام اللہ بزدار سمیت دیگر شہید اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں آپ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بلوچستان سے دہشت گردی کے عفریت کا خاتمہ ہوکر رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *