کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوار نے اپنے جاری کردہ بیان میں قومی کانگریس و وحدت بلوچستان کنونشن کی کامیابی کو جمہوری پراسیس کا حصہ اور ملکی سیاست میں اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک میں سیاسی پارٹیوں کو جمہوریت کا اینٹ تصور کیا جاتا ہے مظبوط سیاسی جماعتیں ہی جمہوری نظام کو تقویت بخشتے ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی پارٹیوں کے اندر جمہوریت کا مظبوط ہونا ناگزیر ہے۔
ملک کی جمہوری سیاست کی بدقسمتی رہے ہے کہ بیشتر سیاسی جماعتوں میں آج بھی موروثیت اور اجاراہ داری پائی جاتی ہے یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ نیشنل پارٹی ان چند جماعتوں سے ایک ہے جو مدت پوری ہونے پر باقاعدہ قومی کانگریس کا انعقاد کرکے جمہوری اصولوں اور جمہوری طریقہ کار سے اپنی قیادت کا چناو بذریعہ شفاف انتخابات کرتی ہے حالیہ کانگریس میں نوجوان قیادت کا کامیاب ہونا بھی اس بات کی غمازی ہے کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے اور یہ باعث مسرت اور قومی و جمہوری سیاست کے لیئے نیک شگون ہے۔
انہوں نے نیشنل پارٹی کے نومنتخب قیادت کو مبارکباد پیش کی اور تمام اضلاع سے ارکین کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی لیڈر و زیرک سیاستدان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت و سربراہی میں نیشنل پارٹی کی نومنتخب قیادت قومی و جمہوری سیاست کے سپاہی کے طور پر محکوم اقوام اور مظلوم طبقات کی مفادات کا تحفظ کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔