کوئٹہ:کچھی کے علاقے بھاگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، پیر کو کچھی کے علاقے بھاگ میں جلال خان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نیشنل پارٹی ضلع کچھی کے سابق جنرل سیکرٹری محمد اکبر بلوچ کو قتل کردیا
مقتول اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر بھاگ تھے ۔ واقعہ کے بعد لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔