|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2024

پنجگور: پنجگور بازار ایریا میں یکے بعد دیگرے 4 راکٹ فائر فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار۔ پولیس کے مطابق بدھ کی صبح دس بجے کے قریب نامعلوم سمت سے سیکورٹی فورسز کے کیمپ کے قریب 4 راکٹ فائر کیئے گئے جو کھلے میدان میں گرکر زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے تاہم راکٹ گرنے سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔