صوبائی ایکشن پلان کا آغاز،ڈیرہ بگٹی میں90 غیر حاضر اساتذہ کو معطل کردیا گیا،سرفراز بگٹی
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی ایکشن پلان پر عمل کا آغاز کردیا گیا ایجوکیشن سیکٹر میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی ضلع ڈیرہ بگٹی میں 90 عادی غیر حاضر اساتذہ کو معطل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی غیر حاضر اساتذہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے برطرفی کا عمل شروع کیا جائے گا،وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا اپنے حلقہ انتخاب ڈیرہ بگٹی میں بھی کسی عادی غیر حاضر ٹیچر کی سفارش نہیں کروں گا،بلا امتیاز پورے صوبے میں عادی غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی،گودار تا کوئٹہ، ژوب تا نصیر آباد ہر بند اسکول کھلے گا،ہر بچہ اسکول جائے گا ، ڈیوٹی پر نہ جانے والا استاد گھر بھیج دیں گے،تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
Leave a Reply