|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابرار برکت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس أرگنائزیشن پجار کی سیاسی لائن روزاول سے واضح رئی ہے ہماری سیاست کا محور عدمِ تشدد سائنسی شعوری علمی جدوجہد رہی ہے بی ایس او پجار یکجہتی اتحاد اور اتفاق کا درس دیتی ہے۔

بی ایس او پجار واحد طلباء تنظیم ہے جس کے کامریڈز تعلیمی اداروں میں رول ماڈل کے حیثیت رکھتے ہیں بی ایس او پجار کی نیشنل ازم سے نظریاتی کمینٹمنٹ مضبوط حتمی رہی ہے۔

بی ایس او پجار اپنی تاریخی و شعوری جدوجہد کے ذریعے بلوچ نوجوانوں کو بلوچ سیاست کے ساتھ منسلک کرنے ایک دوسرے کے لیے عدم برداشت کی رویش کو ختم کرنے کے لیے بھر پور جدوجہد کی ہے اور بلوچ سماج میں انسان دوستی کے فلسفے اور جمہوری طرز سیاست کو فروغ دینے کے لیے اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے ہم سب اسی سیاست کے پیداوار ہیں اور اسی جمہوری طرزِ سیاست پر یقین رکھتے ہیں ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں تنظیم کے قیادت نے دن رات محنت و لگن سے تنظیم کو ملک گیر فعال متحرک بناے کے لئے جدوجہد کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *