گوادر :علاقے کے حالات خراب کرنے کا سب سے بڑا ذمہ دار کوسٹ گارڈ ہے، خواتین پر فائرنگ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پک اپ یونین کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں، حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری بیان میں چَٹی کے مقام پر کوسٹ گارڈ کی جانب سے خواتین پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے.
گوادر میں حالات کی خرابی کا سب سے زیادہ ذمہ دار کوسٹ گارڈ کے غنڈہ نما اہلکار ہیں جنھیں بلوچ صرف دہشت گرد کی صورت میں نظر آتے ہیں جو خواتین پر بھی فائرنگ کرنے سے نہیں کتراتے. اگر کوسٹ گارڈ نے اپنی غنڈہ گردی بند نہیں کی تو ماہیگیروں اور تمام عوام کے ساتھ اس کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گابیان میں کہا گیا کہ اپنے جائز روزگار کے لئے چَٹی میں پک اپ یونین کے دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اس وقت تک ان کے احتجاج میں شامل رہیں گے جب تک ان کی گاڑیاں نہیں چھوڑی جاتیں اور ان کے مطالبات نہیں مانے جاتے
Leave a Reply