|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ:قلات کے علاقے جوہان ،نمرک ،گزگ کے قبائلی عمائدین سردارزداہ امیرجان لہڑی،وڈیرہ دوست علی لہڑی،ملک گہرام لہڑی، میر حبیب خان لہڑی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 36قلات کے 7پولنگ استیشنز کو اپنے پرانے مقام پر بحال کیاجائے اتنے دور دراز فاصلے کے باعث پولنگ اسٹیشن کو تبدیل کرنا ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی محروم رکھنے کے مترادف ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے قلات سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 36کے 7پولنگ پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھاان پولنگ اسٹیشنوں میں یونین کونسل جوہان ،نمرک ، یونین کونسل گزگ آتے ہیں جن پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ ہورہی ہے ان 7پولنگ اسٹیشنز کواپنے پرانے مقام پر بحال کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل گزگ کا پولنگ اسٹیشن گزگ اور یونین کونسل جوہان کا پولنگ اسٹیشن جوہان میں اور تخت کا پولنگ اسٹیشن تخت میں رکھا جائے کیونکہ جوہان سے گزگ کے درمیان 90کلومیٹرکا فاصلہ ہے اتنے دور دراز فاصلے کے باعث پولنگ اسٹیشن کو تبدیل کرنا ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی محروم رکھنے کے مترادف ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اس کے علاوہ انہی علاقوں میں امن اومان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوچکی ہے اور علاقہ بھی انتہائی دشوار گزار ہے ہم چاہتے ہیں کہ پولنگ اسٹیشن کے مقام کوتبدیل کیا جائے کیونکہ مذکورہ بالامشکلات کے باعث ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے صوبائی حکومت ،الیکشن کمیشن آف پاکستان ،کمشنر قلات ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر قلات اورآر او قلات ڈویژن کو تحریری طورپر آگاہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قلات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق وزیرداخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو کی قیادت میں حلقے میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے جبکہ سینکڑوں بے روزگارنوجوانوں کو روزگارفراہم کیا گیا اسکے علاوہ تعلیم اور صحت کے مراکز کو فعال کیا گیا جس سے علاقے کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قلات کے 7پولنگ اسٹیشنز پر انتخابا ت کے حوالے سے میرضیا اللہ لانگو کی قیادت میں تمام تیاریاں مکمل ہیںبڑی تعدادمیں مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت قبائلی عمائدین نے میرضیا اللہ لانگو کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے نہ صرف شمولیت کا اعلان کیا ہے بلکہ فتح کے لئے جدوجہد بھی شروع کردی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *