وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت زیارت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس زیارت کو پاکستان کا ماحول دوست سیاحتی مقام بنانے کا فیصلہ
منصوبے پر عمل درآمد کے لئے عالمی اور قومی پیشکشیں طلب کی جائیں گی
وزیر اعلٰی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا زیارت میں موجود وزیر اعلٰی انیکسی، چیف سیکرٹری اور آئی جی ہاؤس کو سیاحتی مقاصد کے لئے زیر استعمال لانے کا فیصلہ سرکاری ریسٹ ہاوسز اور عمارات پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر سیاحتی مقاصد کیلئے زیر استعمال لائی جائیں گی،
اعلیٰ شخصیات کے لئے مختص عمارات کو حکومتی وسائل میں اضافے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ کے تحت کارگر بنایا جائے گا،
زیارت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو سیاسی اثر رسوخ سے آزاد ایک فعال ادارہ بنائیں گے،
کوئی سیاسی شخصیت مداخلت کرے گی نہ کسی سرکاری بابو کو کمیشن لینے دیں گے
رضا کارانہ طور پر تمام سیاسی شخصیات اعادہ کرتے ہیں کہ زیارت ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں خلاف میرٹ کسی کام کے لئے کوئی مداخلت نہیں ہوگی
زیارت ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایک خود مختیار ادارے کے طور پر کام کرے گی
آئندہ دو سال میں زیارت کو ملک کے منفرد سیاحتی مقام کے طور پر متعارف کرائیں گے
زیارت ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہر سطح پر میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنائے، تمام مطلوب وسائل فراہم کریں گے
Leave a Reply