|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ: آل اسٹوڈنٹس الائنس نے اپنے جاری کردہ بیا ن میں کہا کہ پانچ ماہ گزر جانے کے باوجود 2021/2023 ADA/ADS کے نتائج کا اعلان نہ ہونا بلوچستان یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی ہے اور اس کے ذمہ دار کنٹرولر بلوچستان یونیورسٹی کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ تنخواہوں کی مد میں روزانہ ہڑتال، تالا بندی کرنا بلوچستان یونیورسٹی ملازمین کا وطیرہ بن گیا بلوچستان بھر کے طلباء وطالبات کا قیمتی وقت ضائع کرنے کا کسی کو احساس نہیں، چانسلر اور وائس چانسلر تک چھپ کا روزہ رکھ کر اپنے بھاری کم بھر تنخواہوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں

بلوچستان یونیورسٹی میں اے ڈی اے اے ڈی ایس کا 30 مئی 2024 کو پہلا پیپر ہوا اور آخری پیپر 14 جون 2024 کو ہوا مگر اب 5 مہینے گزرنے کے باوجود نتائج کو جاری نہیں کیا جاسکا ہے جس سے طلبہ کا سات ماہ ضائع ہو چکے ہیں ۔

آل اسٹوڈنٹس الائنس نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی بلوچستان کے کنٹرولر اور ڈ پٹی کنٹرولر کی نااہلی کی وجہ سے طلبہ کا وقت ضائع ہورہا ہے ان کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا جائے اور نتائج کو فوری اعلان کیا جائے بصورت دیگر یونیورسٹی کے سامنے بھر پور احتجاج کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *