کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کے فارم ہاوس میں آئی ڈی ایم مواد بچھانا سازشی عناصر کی عزائم ہے لیکن ایک قومی لیڈر کی گھر میں ایسے مواد بچھانا نہ انہیں نہ پارٹی کو جمہوری سیاست سے روکھا جاسکتا ہے کیونکہ نیشنل پارٹی ایک ڈیموکریٹک پارٹی ہے نیشنل پارٹی کی سیاست عدم تشدد کی سیاست ہے یہی ہمارے اکابرین کا جدوجہد کا محور رہا ہے لیکن سازشی عناصر بلوچستان میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔
جس کیلئے بلوچستان بلوچ قوم متحمل نہیں ہوسکتا ہے بلوچستان پہلے ہی سے حالت جنگ میں ہے ہر طرف بدامنی ہے روزانہ لوگ اغوا ہورہے ہیں اب ایک وطن دوست جمہوری پسند لیڈر کے گھر میں ایسے مواد کو بچھانا ہمارے روایات کی پامالی ہے نیشنل پارٹی ان عناصر کو واضح طور پر کہنا چاہتی ہے کہ یہ عناصر جنکا تعلق کہا سے بھی ہو نیشنل پارٹی ان عناصر کا مقابلہ کریگی اور ان کے یہ عزائم کامیاب نہیں ہونگے اور نہ یہ عناصر نیشنل پارٹی کو پر امن سیاست سے زیر کرسکتے ہیں کیونکہ نیشنل پارٹی کا موقف واضع ہے نیشنل پارٹی پر امن سیاست اور عدم تشدد کی سیاست پر کار فرما ہے اور اپنی جدوجہد رکھیں گے
Leave a Reply