|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

بلوچستان کے محکمہ صحت میں ڈاکٹروں کی 3 ہزار 530 پوسٹیں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

 صوبے میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی 600 پوسٹوں میں سے 420 خالی پڑی ہیں، پورے صوبے میں صرف 180ماہر ڈاکٹرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔

صوبے میں نرسوں کی بھی 351 پوسٹیں خالی ہیں جبکہ کوئٹہ کے سول اسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں منظور شدہ پوسٹوں سے 236 ڈاکٹر کی اضافی تعیناتی کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔

دستیاویزات کے مطابق صوبے میں ڈاکٹرز ، لیڈی ڈاکٹرز اور ڈینٹل سرجنز کی 5 ہزار 556 میں سے 2178 پوسٹیں خالی پڑی ہیں۔

 ٹیچنگ کیڈر 745، ہیلتھ مینجمنٹ کیڈڑ کی 187 اور اسپیشلسٹ کیڈر کی 420 پوسٹیں خالی پڑی ہیں۔

اسی طرح صوبے میں نرسوں کی 1525 آسامیاں ہیں جن میں سے 351 خالی پڑی ہیں، صوبے میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی پوسٹیں خالی ہونے سے  1251بی ایچ یو ز میں صرف 762 فعال جبکہ 489 بند پڑے ہیں۔

دوسری جانب ڈاکٹروں کے اندورن صوبہ ڈیوٹی دینے کے بجائے کوئٹہ میں منتقل ہونے کا رجحان اس قدر زیادہ ہوگیا ہے کہ کوئٹہ کے سول اسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں گریڈ 17سے 20کی منظورشدہ پوسٹوں سے 236 ڈاکٹرز اضافی تعینات ہیں، جن میں سول اسپتال میں 126اور بی ایم سی میں 110 اضافی ڈاکٹرز تعینات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *