|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کر رہے ہیں ، صوبے میں ٹارگٹڈ آپریشن کرنے جارہے ہیں ، آپریشن کی مخالف سیاسی جماعتیں ہمیں اس کا حل بتائیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مصورکاکڑ کے اغوا پر افسوس ہوا، ایسا لگا اغواء ہونے والا میرا بچہ ہے ، کوئی حکومت بھی نہیں چاہے گی بچے اغواء ہوں ، اغواء کاروں کیخلاف کارروائی کرینگے۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا ہے کہ میں بلوچستان کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا ، وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی بات نہیں سنی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *