|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ : چمن میں قبائلی عمائدین کے جرگے کا انعقادکیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جرگے میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، چمن کے قبائلی عمائدین اور سول انتظامیہ کے عہداران نے شرکت کی۔جرگے میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ، سیکورٹی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ علاقے میں قیام امن اور پاک افغان سرحد کی حفاظت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں

جس پر قبائلی عمائدین نے امن و امان اور علاقے کیلئے سماجی خدمات پر ایف سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے اور پاک افغان سرحدی امور میں پاک فوج اور ایف سی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *