بلوچستان کے تین طلبہ ذلیخہ حسنی ، رومینہ سردار اور فہیم احمد نے پاکستان کے معروف شفاء کالج آف نرسنگ میں ماسٹر آف سائنس ان نرسنگ کی ڈگری کے تھیسز کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔ اس کامیابی کا سہرا انہوں نے اپنے والدین ، اہلخانہ اور اساتذہ انیلہ ثمرین اور رئیسہ گل کو دیا ہے ۔
ایم ایس این کی ڈگری حاصل کرنے پر پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے رکن چیئرمین سپریم کونسل ینگ نرسز ایسوسی ایشن ملک عزیز کاکڑ اور ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر چنگیز حسنی نے بھی بلوچستان کے تینوں طلبہ کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ اس شاندار کامیابی کے پیچھے انیلہ ثمرین اور رئیسہ گل کی مہربان اور قابل رہنما شامل ہیں جنہوں نے ان تین طلبہ کو بلوچستان کے لئے ایک انمول تحفے کے طور پرپروان چڑھایا۔
Leave a Reply