|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2024

خضدار باغبانہ میں ملکیت کے تنازع پر فائرنگ ایک شخص جاںبحق تین افراد زخمی۔

تفصیلات کے مطابق باغبانہ میں زمین کا تنازع شددت اختیار کر لیا۔ خدرانی قبائل و محمودانی قبائل میں زمینی تنازع کی وجہ سے گزشتہ روز خدرانی قبائل کا ایک نوجوان فائرنگ کے تبادلے میں جاںبحق اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خضدار انتظامیہ دونوں فریقوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔لواحقین نے نعش روڈ پر رکھ کر قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹر اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔