|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2024

کوئٹہ:کوئٹہ پولیس نے غیر ملکی باشندوں، کرایہ داری ایکٹ ، اشتہاری سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات ، اسلحہ ایمونیشن غیر نمونہ ، غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹ بغیر کاغذات کے 20 موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن (ر) محمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر ، اشتہاری ، منشیات فروشوں ، سنیچرز کے خلاف خصوصی مہم کے دوران بروری پولیس نے عبدالعزیز سے 590 گرام چرس انڈسٹریل پولیس نے شفیق کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ رائونڈ ایک کلو آئس برآمد کرکے قبضے میں لے لیں صدر پولیس نے اشتہاری ملزم آصف کو جناح ٹائون پولیس نے قتل کے مقدمے کے ملزم نصیب اللہ کو گرفتا رکرلیا اس کے علاوہ خروٹ آباد پولیس نے عامر خان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ کچلاک پولیس نے فارن ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے شفیع اللہ، سیف اللہ سکنہ افغانستان کو گرفتار کرلیا۔

بروری پولیس نے غلام عباس ، ہاشم علی سکنہ افغانستان کو حراست میں لیا۔ اسی طرح کچلاک پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر محمد خان کو اور ایئر پورٹ پولیس نے عرفان کو گرفتار کیا اس کے علاوہ کچلاک پولیس نے صفیح اللہ کو گرفتار کیا۔ ایئر پورٹ پولیس نے مختلف مقدمات میں ملوث ظفر اللہ، میروائس کو گرفتار کرلیا اس کے علاوہ پولیس نے 7 موٹر سائیکل سواروں کے چالان کروائے جبکہ 5 نشے کے عادی افراد کو علاج معالجے کے لئے ریہبلیٹیشن سینٹر بھیجا گیا۔ پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔