|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2024

 

جبری گمشدگی کے شکار سید اختر شاہ اور ان کے والد سید حسین شاہ کی اغوا نما گرفتاری اور گمشدگی کے خلاف ان کے اہلِ خانہ نے کوئٹہ سے کراچی مین آر سی ڈی روڈ قلات کے مقام پر احتجاجاً بلاک کر دیا ہے۔

دیں اثناء بلوچ یکجہتی کمیٹی قلات نے اختر شاہ اور انکے والد کی اغواء نما گرفتاری کیخلاف  پرامن احتجاج کی مکمل حمایت کر تے ہوئے قلات کے تمام باشعور عوام سے اپیل  کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور جبری گمشدگیوں کے اس ظلم کے خلاف مؤثر آواز بلند کریں۔