خضدار:کراچی سے چوری شدہ گاڑی وڈھ میں حادثہ کا شکار ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل گلستان جوہر کراچی میں گھر کے باہر سے چوری کی گئی کرولا کار بلوچستان منتقلی کے دوران وڈھ بازار کے قریب بدرنگ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی وڈھ پولیس کی بروقت پہنچ کرحادثے کا شکار کار گاڑی خراب حالت میں پولیس نے تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی۔
ایس ایچ او وڈھ محمد یوسف چانڈیو کے مطابق کار ملزمان سے بے قابو ہوکر روڈ سے نیچے چلی گئی تھی۔ ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے پولیس کے مطابق پولیس موقع پر پہنچی کار کو لاوارث حالت میں دیکھ کر تحقیقات شروع کردی گئی۔