|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2024

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہارخان ودان نے کہاکہ 16جنوری کو کوئٹہ کے حلقہ این اے 262 پر تحریک انصاف کے نامزد امیدوار کی حمایت اور ملکی حالات کے تناظر میں ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہیں اس نشست پر پارٹی نے 31ہزار ووٹ لئے تھے۔

کارکنوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ ملک میں سیاسی بحران چل رہا ہے سیاسی جماعت کے مظاہرے کو روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا گیاپر امن مظاہرے کو روکنے کے لیے پورے ملک کو محصور کرکے احتجاج کے جمہوری حق کو سلب کیا گیا ،

کراچی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں پشتونوں کے خلاف مقدمات درج کئے جارہے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سردرار ادریس خان ،سید لیاقت آغا سمیت پارٹی کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے

انہوں نے کہا کہ 16جنوری کو کوئٹہ کی قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن ہورہا ہے ملکی حالات کے تناظر میں ضمنی الیکشن کابائیکاٹ کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ مذکورہ نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ 26 ویں غیر آئینی ترمیم کے خلاف ووٹ دینے والوں کے خلاف اقدامات کئے گئے فارم 47 کی حکومت کے خلاف جمہوری قوتیں متحد ہوجائیں انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے امیدوار کو سپورٹ کرینگے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا بھی یہی فیصلہ ہے

کہ ملک میں دھاندلی الیکشن کمیشن کی وجہ سے ہوئی الیکشن ایکٹ میں ترمیم تو کی گئی لیکن اسے عملی طور پر بااختیار نہیں بنایا جاسکا

اور الیکشن کمیشن نے 100 ارب کے اخراجات کئے لیکن نتائج صاف اور شفاف مرتب نہیں کئے گئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کے ضمنی انتخاب عدلیہ کی نگرانی میں کرایا جائے الیکشن کمیشن بااختیار ہے

تو کسی کے دبائو میں نہ آئے انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں قبائل کی اراضیات کو سیٹلمنٹ کی بنیاد پر غیر متعلقہ افراد کو دیا جارہا ہے قبائل کی اراضیات کے تحفظ اور بدامنی کے خلاف ملک بھر میں جرگے منعقد کریں گے۔سیٹلمنٹ کے نام پر قبائل کی ایک لاکھ سے زائد ایکڑ زمین الاٹ کی گئی ہے جو مقامی قبائل کے ساتھ زیادتی ہے ۔