|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2024

کوئٹہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں 3 گھنٹے کی علامتی ہڑتال جاری ہے۔

 گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق علامتی ہڑتال مطالبات کے حق میں کی جا رہی ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مریضوں کا مطالبہ ہے کہ 25 نومبر سے اسپتالوں میں ہڑتال جاری ہے، حکومت نوٹس لے۔

واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے گذشتہ دنوں اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم کرنے سے متعلق حکم جاری کیا تھا۔