|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان معاشی اور تجارتی لحاظ ایک ابھرتا ہوا خطہ ہے جو قدرتی وسائل و معدنیات کا اہم مرکز بھی ہے. ضروری ہے کہ تمام قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کار یہاں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں اور ہماری ابھرتی ہوئی معیشت کا حصہ بنیں۔ حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنیز سرمایہ کاروں پر مشتمل وفد سے گورنر ہاس کوئٹہ میں بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان اپنے محل وقوع کے اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے. یہاں کی آبادی قلیل مگر منتشر ہے. دستیاب تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع صرف بڑے پیمانے پر سرمایہ کاروں تک محدود نہیں ہیں بلکہ یہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے ساتھ ساتھ انفرادی کاروباری حضرات بھی ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل و معدنیات میں سونا، تانبا، کرومائیٹ اور ماربل وغیرہ کے معدنیات میں مواقع تلاش کرکے پروسیسنگ کی سہولیات قائم کر کے اور ان قیمتی وسائل کو برآمد کرکے ان وسائل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ سرمایہ کاری کے نتیجے میں ہم اپنے نوجوانوں کیلئے ملازمتیں پیدا کر سکتے ہیں اور مقامی سطح پر بھی معیشت کو متحرک کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *