|

وقتِ اشاعت :   December 18 – 2024

تربت: آل پارٹیز کیچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ گوادر میں جاری آل پارٹیز گوادر کے دھرنے اور مطالبات کی حمایت کرتے ہیں-گوادر سمیت مکران کے مسائل مشترکہ ہیں جن میں باڈری روزگار پر قدغنیں،بجلی کی بدترین بحران،اور عوام کی جان ومال اور عزت نفس کی بحالی سمیت دیگر مشترکہ مسائل شامل ہیں آئے روز لوگوں کو جبری طورپر اٹھانے اور غیر قانونی حراست میں رکھنے سے نفرتیں مزید بڑھ رہے ہیں

بیان میں کہاگیا کہ انتظامیہ اور مقتدرہ حلقوں کی جانب سے سیاسی قوتوں کے احتجاجوں پر کان نہ دھرنے اور عوامی مسائل سے چشم پوشی کی وجہ سے عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے اور تعلقات میں دراڑ پیدا ہو چکا ہے

سیاسی جماعتوں کے مطالبات اور احتجاجوں کو سنجیدگی سے نہ لینے اور مطالبات نہ سننے اور حل نہ کرنے کی وجہ سے ناصرف عوامی مشکلات میں اضافہ ہورہاہے بلکہ اس کے منفی نتائج سے عوام کا رشتہ پارلیمانی نظام سے کمزور پڑگیا ہے اور غیر پارلیمانی رجحانات میں اضافہ ہوتا جارہاہے بیان میں کہاگیا ماضی حکومتوں کے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت کے آنے سے بھی مسائل ومشکلات بڑھ گئے ہیں

جس سے سیاسی جماعتیں احتجاج پر مجبور ہیں بیان میں کہاگیا گوادر کو سی پیک کا جھومر کہاگیا لیکن عوام کو دیوار سے لگایا گیا جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ سی پیک کی ترقی میں یہاں کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیونکہ سی پیک کے اربوں پروجیکٹ میں گوادر کے لئے پانی وبجلی سمیت بنیادی ضروریات اب بھی ناپید ہیں بیان میں کہاگیا کہ حکومت و انتظامیہ گوادر کے سیاسی جماعتوں کے دھرنے کو سنجیدگی سے لیکر مسائل حل کریں بصورت دیگر مکران ڈویڑن میں سیاسی جماعتیں مطالبات کیلئے ڈویڑنل سطح پر احتجاج کی جانب جائیں گے۔