باڈی شیمنگ سے کسی بھی شخص کو انجانے میں دباو کا شکار بنایا جاتا ہے۔ جس سے کسی بھی انسان کا زندگی بدل سکتا ہے۔
بات کرتے ہوئے ایسی باتیں کہہ دینا، جس سے کسی کی شخصیت، رنگ و چال و چلن پہ فقرہ کسنا “باڈی شیمنگ” کہلاتی ہے۔ اور یہ باتیں اس وقت خطرناک صورتحال اختیار کرجاتی ہیں جب ہم کسی افراد باہم معذور کو ایسی باتیں کہہ دیتے ہیں۔ معاشرے کو بہتر کرنے کے لیے ہمیں اپنی باتوں کو بہتر کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار بریکنگ بیریئرز وومن اور کولیشن فار انکلوسو پاکستان کے منعقدہ پروگرام میں مختلف طبقہ فکر کے شخصیات نے کیا۔
پروگرام میں صدف اجمل ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریکنگ بیریئرز وومن نے اپنے پریزنٹیشن میں کہا ان کے ادارے نے کوئٹہ کے 20 مختلف حکومتی بلڈنگز کا اسسمنٹ کیا ہے مگر افسوس سے کوئی بھی حکومتی بلڈنگ افراد باہم معذوران کے لیے ایکسسبل نہیں۔ ان کا ادارہ سمجھتا ہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں افراد باہم معذوران کے ساتھ نارو سلوک ترک کیا جائے اور ان کو داخلہ دیا جائے۔ ٹرانسپورٹ میں سوائے گرین بسز کے افراد باہم معذوران کے لیے ایکسیسبل نہیں، گرین بسز میں افرادی بہہ میں معذوران کو اہمیت نہیں دی جاتی اور ہمیشہ رش کی وجہ سے انہیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
کرامت اللہ خان صدر بریکنگ بیریئرز وومن نے خطاب کرتے ہوئے کہا افرادی باہم معذوران کے مسائل اب بھی اسی طرح حل طلب ہے. بلوچستان میں کوئی دفتر افراد باہم معزوران کے لیے اکسیسبل نہیں افراد باہم معزوران کے کوٹا پر عمل درامد نہیں ہو رہا اور افراد باہم معذوران کو معاشرہ کا حصہ نہی سمجھا جارہا۔
پروگرام سے ضیاء خان کوئٹہ ان لائن کے فاؤنڈر نے خطاب کرتے ہوئے کہا اب وقت اگیا ہے کہ ہمیں ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھا ہونا چاہیے اور افراد باہم معذوران کے مسائل کے لیے مل کر جدوجہد کرنا ہوگا۔
پروگرام سے میر بہرام بلوچ سینیئر صحافی و ار ٹی ائی ایکسپرٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا افراد باہم معذوران کے مسائل کو میڈیا میں اجاگر ہونا چاہیے اس حوالے سے میں مختلف ارٹیکلز اور اپنی کرنٹ افیئر کے پروگرامز میں ہمیشہ افرادی باہم معذوران کے مسائل کو اجاگر کرتا ہوں۔
ریاض بلوچ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹی ایس او نے خطاب کرتے ہوئے کہا افراد باہ میں معذوران کے مسائل کا حل صرف یکجیتی میں ہے۔ نہ صرف بلوچستان میں پوری دنیا میں افرادی باہم معذوران کے ساتھ ناانصافیہ ہو رہی ہیں مگر ہم نا امید نہیں جب تک جدوجہد کرتے رہیں گے انشاء اللہ ہمارے مسائل حل ہوں گے۔
پروگرام سے ڈاکٹر فرخندہ اورنگزیب ممبر این سی ایچ ار بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس میں کوئی شک نہیں افراد باہم معذوران کو معاشرے کا حصہ سمجھے بغیر ہم ترقی کر نہیں سکتے۔
پروگرام سے فوزیہ شاہین چیئر پرسن بی سی ایس ڈبلیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا ان کا ادارہ ہمیشہ معاشرے کے کمزور طبقات کے ساتھ کھڑی ہے اور افراد باہم معذوران کے مسائل کو کو بھی بہت اہمیت دیتی ہیں۔
پروگرام سے رؤف بلوچ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے بھی خطاب کیا اپنے محکمے کی طرف سے افراد باہم معذوران کے مسائل کو حل کرنے کا حل کرنے یقین کرایا اور افرادی باہم معزوران کے لیے ریزروز سیٹ کے لیے مل کر کام کرنے کا یقین دلایا۔
پروگرام کے اختتام میں مہمانوں میں سوینیرز تقسیم کیے گئے۔
تعلیمی اداروں میں معذوران کے ساتھ نارو سلوک ترک کیا جائے،صدف اجمل

وقتِ اشاعت : December 18 – 2024