کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی، وزیراعلیٰ کے مشیر سردارغلام رسول عمرانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر علی حسن زہری کو بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21سے کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے
، پیپلز پارٹی کو بلوچستان کے عوام نے بھر پور مینڈیٹ دیا ہے ہم اس مینڈیٹ کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے ۔ یہاں جاری کردہ ایک بیان میں میر محمد صادق عمرانی، سردار غلام رسول عمرانی نے کہا کہ میر علی حسن زہری کی جیت حق و سچ کی فتح ہے بلوچستان کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ ہیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بعض لوگوں نے ہمارے مینڈیٹ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی یہ سازش آج ناکام ہوگئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور پی بی 21کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ترقی اور خوشحالی کے سوچ اور وژن کی وجہ سے ووٹ دیا ہے ہماری حکومت عوام کے لئے بھر پور انداز میں عوا م کی خدمت کر رہی ہے عوام جلد ہی ترقی کے ثمرات محسوس کریں گے ۔
Leave a Reply