|

وقتِ اشاعت :   13 hours پہلے

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی ایڈوائزر نیشنل لائرز فورم (ملگری وکیلان)اصغرخان اچکزئی نے کہا ہے کہ نیشنل لائرز فورم کے دوست قومی تحریک کے شانہ بشانہ جدوجہد کیساتھ ساتھ لاچار اور غریب پرور عوام محکوم اقوام کی خدمت عدل وانصاف کی فراہمی قانون کی حکمرانی کیلئے ہرممکن جدوجہد کو اولیت دیں گے

خدمت خلق فکر باچاخان کا اساس ہے لہذا وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان طے شدہ شیڈول کے مطابق اپنی اپنی فرائض سرانجام دیں نیشنل لائرز فورم کے نئی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیشن بار روم کوئٹہ میں نیشنل لائرز فورم کے اجلاس کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی صدر ثنااللہ کاکڑ ضلعی سیکرٹری اطلاعات زین اللہ درانی بھی موجود تھے

اجلاس میں اتفاق رائے سے نیشنل لائرز فورم کیلئیسات رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئیں جس کے چئیرمین سید نور اللہ شاہ ایڈوکیٹ سیکرٹری نجیب اللہ آغا ایڈوکیٹ سیکرٹری اطلاعات خان میر ناصر ایڈوکیٹ اراکین میں حمیداللہ کاکڑ ایڈوکیٹ ھیواد خان ایڈوکیٹ مزدلفہ اچکزئی ایڈوکیٹ اور میروائس کاسی ایڈوکیٹ شامل ہے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آرگنائزنگ کمیٹی اپریل کے دوسرے ہفتہ تک نیشنل لائرز فورم کی ممبرسازی مہم مکمل کریں گے اور اس کے بعد جلد ہی انتخابات کا قیام عمل میں لائیں گے اس موقع پر نیشنل لائرز فورم کے آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے اس عہد کااظہار کیا کہ پہلی فرصت میں نیشنل لائرز فورم کو فعال ومنظم بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے

اور اپنی پیشہ ورانہ مصروفیت کے علاہ قومی تحریک کے سنگ ہر محاذ پر فوری ذمہ داری کیساتھ کردار ادا کرتے رہینگے نیشنل لائرز فورم کے صوبائی ایڈوائزر اصغرخان اچکزئی نے آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ نیشنل لائرز فورم کو فعال ومنظم بنانے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *