|

وقتِ اشاعت :   13 hours پہلے

وزیراعظم شہبازشریف کا مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر مولانا فضل الرحمان کو کل ملاقات کیلئے مدعو  بھی کرلیا۔

مولانا فضل الرحمان کل دوپہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔جس میں مولانا اتحاد تنظیمات مدارس کا مؤقف وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان کا مفتی تقی عثمانی سے بھی رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے کل کی ملاقات سے متعلق مشاورت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ مدارس بل اب ایکٹ بن چکا ہے اب ہم کوئی ترمیم قبول نہیں کریں گے اور یہ بات نہ مانی گئی تو پھر ایوان کی بجائے میدان میں فیصلہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *