کو ئٹہ:صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے مختلف علا قوں میں گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کے خلا ف صارفین سراپا احتجاج بن گئے۔ پشتونخوا ملی عوامی پا رٹی کی جا نب سے مشرقی با ئی پا س کو بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
جبکہ عبداللہ ٹائون رہا ئشیوں نے گیس کمپنی آ فس کے ریجنل آ فس کے سامنے سمنگلی روڈ کو بلا ک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلا ت کے مطابق پشتونخوا میپ کی جانب سے مشرقی بائی پاس کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف جمعہ کو مشرقی بائی پاس کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بطور احتجاج مکمل بند کردیا گیا مظاہرین کی قیادت پشتون خواہ میپ کے علاقائی سیکرٹری محمد ابراہیم خان کاکوزئی اور دیگر نے کی، اس موقع پر گیس کمپنی کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی
مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل گیس کی فراہمی معطل کی گئی یا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کی وجہ سے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں اس سے لوگوں کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے اس کے علاوہ شدید سردی میں گیس نہ ہونے سے بچے اور بوڑھے بیما ریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج گیس کی فراہمی تک جاری رہے گا اگر نااہل اور عوام دشمن آفیسرز نے عوام کی دہائی نہیں سنی تو علاقے کے عوام احتجاج کو مزید وسعت دیتے ہوئے گیس دفتر کے باہر بھی سخت احتجاج کریں گی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔دریں اثنا ء کو ئٹہ کے علا قے عبداللہ ٹائون کے مکینوں نے بھی جمعہ کو سمنگلی روڑ کو گیس آفس کے سامنے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بلاک کر کے مظاہرہ کیا مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
اور بتا یا کہ عبداللہ ٹائون اورملحقہ علا قوں میں سردی کی شدت میںاضا فہ کے ساتھ ہی گیس پریشر کی کمی اور بندش کا مسئلہ صارفین کو آن گھیرتا ہے جس کی وجہ سے ان کی گھریلو زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے یہی نہیں علا قے میں لو گ سردی کی وجہ سے مختلف مو سمی بیما ریوں کا بھی شکا ر بن رہے ہیں جس سے تنگ آ کر وہ احتجاج کی عراہ اپنا نے پر مجبور ہو ئے ہیں ۔
Leave a Reply