کوئٹہ:علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق اتوار کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ وسطی، شمالی اور شمال مغربی حصوں اور پہاڑی علاقوں میں بہت سردی رہیگی۔
پیر کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ وسطی، شمالی اور شمال مغربی پہاڑی علاقوں میں بہت سردی رہے گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت قلات میں 5- ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح کوئٹہ(شہر-4.0/17.0) سمنگلی (00.0/15.0)، سریاب (-02.0/16.0) دالبندین (-01.0/15.0)، نوکنڈی (01.0/15.5)، ژوب (-01.5/16.0)، پنجگور (00.5/19.5)، لسبیلہ (01.0/28.0)، خضدار (03.0/19.5)، بارکھان (02.0/18.0)، سبی (03.5/23.0) اورماڑہ (09.5/26.0)، جیوانی (08.0/24.5)، تربت (09.5/26.5) اور گوادر میں (08.5/26.0) ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Leave a Reply