آواران: آواران میں تعمیراتی کمپنی کے ٹرک کے قریب دھماکہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ حکام کے مطابق پیر کو آواران کی تحصیل مشکے میں تعمیراتی کمپنی کے ٹرک کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کوگھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
Leave a Reply