|

وقتِ اشاعت :   8 hours پہلے

تربت:زمان جان اور ابوالحسن کی عدم بازیابی کے خلاف کل سے سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر دھرنا کا اعلان۔تربت سے لاپتہ نوجوان زمان جان اور عبدالحسن کی فیملی نے ان. دونوں کی جبری گمشدگی کے حوالے سے دی گئی

ڈیڈ لائن کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری طرف سے ان کی بازیابی کے لیے تین دن کی مہلت آج ختم ہوگئی ہے اس لیے کل سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر احتجاجاً دھرنا دے کر اسے بلاک کریں گے۔

فیملی نے کہا کہ 16دسمبر 2024 کو زمان جان ولد سِپاحان، عبدالحسن ولد رحمت اور الطاف ولد بہرام کو تربت میں جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا،

دو دن بعد الطاف کو رہا کیا گیا مگر زمان جان اور عبدالحسن ابھی تک لاپتہ ہیں۔جس کے خلاف ہم نے 20 دسمبر کو ایک پریس کانفرنس کی تھی کہ ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چیئرمین میر اْوتمان نے ہمارے لوگوں کو اپنے گھر بْلا کر انہیں جبری طور پر گمشدہ کیا،

اس پریس کانفرنس میں ہم نے تین دن کی مہلت دے کر اعلان کیا تھا کہ اگر اندر ہمارے پیارے بازیاب نہیں ہوئے تو ہم اپنے آئندہ لائحمل کا اعلان کریں گے۔ تین دن مکمل ہوگئِے ہیں لیکن ابھی تک ہمیں اپنے پیاروں کے بارے میں کوئِی معلومات نہیں دی گئی ہے لہذا کل سی پیک شاہراہ ایم کو ہوشاپ کے مقام پر دھرنا دے کر بند کیا جائے گا۔ لہذا تمام لوگوں سے اپیل کرتے کہ اس دھرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *