کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے وفدکہ ہمراہ خلجی قوم کے سربراہ نواب سلمان خلجی سے ملاقات کی وفدمیں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ،احمدشاہ غازی،محمد وسیم ودیگر شامل تھے ۔
اس موقع پرمولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے نواب سلمان خان خلجی کو 29دسمبر قومی قبائلی سربراہان مشاورت کا دعوت نامہ دے دیا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان بلوچ پشتون قبائل کا وسائل سے مالامال صوبہ ہے یہاں کی اپنی روایات ثقافت اور سنہری تاریخ ہے بلوچستان کے سلگتے قومی اجتماعی مسائل کے حل میں ہمیشہ سے قبائلی سربراہان وعمائدین کا بہترین کردار رہا ہے بدقسمتی سے قبائلی مشران کو کام کرنے نہیں دیا جارہا
قبائلی روایات ثقافت میں بھی مداخلت کی گئی اور بہترین کردار کے حامل قربانی دینی والے سربراہان کی جگہ بھی متبادل کو مسلط کیے گیے جماعت اسلامی بلوچستان کے سلگتے مسائل بدامنی،حقوق سے محرومی لوٹ مار ختم کرنے اورامن کے قیام ظلم وجبر کا راستہ روکھنے کیلئے 29دسمبر قبائلی مشران عمائدین وسربراہان کو جمع کر رہے ہیں
انشاء اللہ اس قومی قبائلی گرینڈ مشاورت میں بلوچستان بھر کے تمام بڑے قبائل کے سربراہان شرکت کرکے مشترکہ متفقہ لائحہ عمل دیں گے اور مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوگی ۔قبائلی عمائدین سربراہان ومشران نے اس مشاورت کونہ صرف پسند کیا بلکہ مسائل کے حل کایہی دیرپااورواحد حل بھی یہی بتایا ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے وفد کے ہمراہ خلجی قوم کے سربراہ نواب سلمان خلجی سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا
اس موقع پر نواب سلمان خلجی نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اورجماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی بلوچستان اسمبلی میں توانا آوازہر مظلوم وہربلوچ پشتون کی آوازہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ جیسے لیڈربلوچستان اسمبلی میں آجائے تو بلوچستان سے غربت بدامنی بدعنوانی اور لومار ختم ہوگی جماعت اسلامی کی 29دسمبر قومی سربراہان مشاورت وقت کی آوازاورمسائل کے حل کی راہ ہے انشاء اللہ سب ملکر دیانت دار ی واخلاص سے باہمی مشاورت سے بلوچستان اور یہاں کے مظلوم عوام کو ظلم سے نجات دلاکر حقوق دلائیں گے جماعت اسلامی کی بلوچستان کے حقو ق کے حصول کیلئے جدوجہد قابل تعریف وقابل تقلید ہے