|

وقتِ اشاعت :   11 hours پہلے

تربت:سی پیک شاہراہ ہوشاپ زیرو پوائنٹ دھرنا کے باعث بدستور بند، سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

لاپتہ زمان جان اور ابوالحسن کی فیملی کی طرف سے بدھ کو سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے جس میں خواتین بچوں اور مردوں نے شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کررکھا ہے۔گذشتہ شب ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مزاکرات کے دو راؤنڈ ناکام ہوئے اور فیملی نے شاہراہ کھولنے سے انکار کردیا۔

دھرنا منتظمین کے مطابق منگل کی شام گئے رسالدار میجر لیویز فورس نے دھرنا گاہ میں مزاکرات کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے اس کے بعد رات کو اسسٹنٹ کمشنر تربت نے ہوشاپ زیرو پوائنٹ پر دھرنا کے منتظمین کے پاس جاکر ان. سے بات چیت کی اور انہیں دھرنا ختم اور شاہراہ کھول کر واپس جانے کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے دو دنوں میں لاپتہ زمان جان اور ابوالحسن کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی تاہم یہ مزاکرات بھی کامیاب نہیں ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *