|

وقتِ اشاعت :   17 hours پہلے

اوتھل:پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، 151 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کرتے ہوئے گزشتہ دوماہ کے دوران بلوچستان کے بارڈر سے 151غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقے سے سفر کر رہے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کاروائیوں کے لیئے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیاہے۔جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو انسانی اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جا سکے۔ اوراس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *