کوئٹہ:سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت نے ملک و جمہوریت کیلئے قربانی دیکر ہمیشہ کیلئے امر ہوئے27دسمبر کو تاریخ کی سیاہ ترین دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے
شہید محترمہ بے نظیر نے اپنی جان کی قربانی دیکر پرویز مشرف کی آمریت کو شکست دی ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کیا ہے کہ پاکستان میں شہید جمہوریت جیسی کوئی لیڈر نہیں شہید بے نظیر بھٹو کی شہادت سے جو نقصان پاکستان کو ہوا ہے وہ ناقابلِ تلافی ہے انھوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے پاکستان کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں شہید بے نظیر بھٹو نے بدترین آمریتوں کا سامنا رہا، جلاوطنی کے دکھ بھی جھیلے
لیکن جمہوری جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں، انہیں عالمِ اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بے نظیر بھٹوپاکستان میں سخت ترین چیلنجز کا سامنا کرنے والی رہنما ء تھیں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے بے نظیر بھٹو کو اپنا سیاسی جانشین قراردیا تھا
اور وقت نے اس فیصلے کو درست ثابت کیا انھوں نے کہا کہ آمر ضیاء الحق کے مارشل لاء میں بے نظیر بھٹو بیرون ملک رہ کرجمہوریت کیلئے جدوجہد کرتی رہیں اور چاروں صوبوں کو جڑے رکھا پیپلز پارٹی کی بدولت ہی ملک میں جمہوریت نافذ ہے کیونکہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹونے جان کو درپیش خطرات کے باوجود جلاوطنی ختم کرکے واپس آگئی اور اپنی جان کی قربانی دیکر ملک اور جمہوریت کو بچایا انھوں نے کہا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو کی نقش قدم پر چلتے ہوئے شہید بی بی رانی نے پیپلز پارٹی کو مزید فعال کیا اور شہید جمہوریت نے پیپلز پارٹی کو ایک وڑن دیا جس کے تحت آج ملک میں جمہوری نظام نافذ اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
Leave a Reply