|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2024

گوادر:آل پارٹیز اتحاد کے میرین ڈراہیو پر منعقدہ احتجاجی دہرنا کو تیراں دن پورا ہوگے۔ دہرنے کی تیرہویں روز مزاکرات کا پہلا راؤنڈ ختم ہوگیا۔ مزکرات کے پہلے روڈ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہیجی گء مزاکراتی وفد جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بوہیر دشتی۔ چیف انجنیئر جی ڈی اے حاجی سید محمد۔ نائب تحصیلدار منیر احمد ذامرانی۔ انجنیئر نادر علی۔ قانون گو جاوید علی و دیگر شامل تہے جس نے دہرنا گاہ کے مقام پر آل پارٹیز اتحاد کے ذمہ داران سے انکے 13 مطالبات سنے اور انکو حل کرانے کے لیے ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کے سامنے پیش کرینگے۔

آل پارٹیز اتحاد کے ذمہ داران نے سرکاری مزکراتی وفد کے سامنے مطالبات میں کہاکہ 1 – جیونی سے گڑانی تک ٹرالنگ کا مکمل خاتمہ کیا جاے۔ 2 – مکران بہرمیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جاے اور عوام پر بہاری بہرکم بلز کا خاتمہ کیا جاے۔ 3 – گوادر۔ پسنی۔ جیونی اور اورماڈہ کے ماہیگیر کالونی اسکیم پر فوری عمل درآمد کی جاے 4 – کنٹانی ہور سے آزادانہ طور پر قومی شناختی کارڈ کے ذریعے کاروبار کو آسان بنایا جاے اور ٹوکن سسٹم کا خاتمہ کیا جاے 5 – سربندر سے مجوزہ شپ یارڈ کو کپر۔ کلمت یا دوسری جگہ منتقل کیا جاے 6 – حالیہ تباہ کن بارشوں سے ضلع بہر کے متاثرین کو فوری امدادی رقوم دیے جائیں۔

7 – پسنی فش ہاربر جی ٹی کی فوری ڈریجنگ کی جاے BCDA کے ملازمین کی تنخواہیں بہی ادا کی جاے 8 – جی ڈی اے ڈہور گٹہی سے اولڈ سٹی تک اپنے تمام پروجیکٹس ہنگامی طورپر مکمل کریں۔ 9 – پیرامیڈیکس اسٹاپ اور کلرک ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم کیے جائیں 10 – نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مین پاور کے لیے گوادر کے شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر ملازمتیں فراہم کیا جاے۔ اعلی تعلیم کے حصول کے لیے چائنہ اسکالرشپ سے گوادر کے طلبا کو ترجیحی بنیادوں پر منتخب کیا جاے۔ 11 – سربندر۔ مونڈی۔ کلانچی پاڈہ اور نیاآباد کے شہریوں کو مالکانہ حقوق دیے جاہیں اور شہر میں بہت سے مکانات ملبہ دار یا صوبائی حکومت کے نام پر ہیں انکو فوری طور پر ان متاثرین کے نام پر منتقل کیا جاے 12 – نلینٹ اور تلار کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر پک اپ گاڈیوں کو جانے دیا جاے

اور انکی تذلیل کوروکا جاے 13 – کنٹانی سے آزادانہ طورپر صرف ضلع گوادر کے لوگوں کو کاروبار کرنے دیا جاے جس پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہیجی گء مزاکراتی وفد کے رہنماؤں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بوہیر دشتی۔ چیف انجنیئر جی ڈی اے حاجی سید محمد۔نائب تحصیلدار منیر احمد زامرانی نے کہاکہ محکمہ لیویز کے سو سپائی محکمہ فشریز کے حوالے کیے گے ہیں جو جیونی سے لیکر بزی ٹاپ تک پٹرلنگ کرکے ٹرالنگ کا تدارک کرینگے۔ کنٹانی میں ملوث چاروں لیویز نفریوں کا تبادلہ کیا جاے گا۔ ٹوکن میں دی جانے والی چہ سو ٹوکنوں کو ڈبل کردیا جاے گا۔ ماہیگیر کالونی کی منظوری ہوگء ہے بہت جلد پلاٹوں کے فائل ماہیگیروں کو دیے جاہینگے جبکہ پسنی اور اورماڈہ کے ماہیگیر کالونی کے پروفوزل صوبائی حکومت کو بہیج دیا جاے گا۔ جی ڈی اے کی جانب سے ہونے والی ترقیاتی کاموں میں لوگ تہوڈا تکالیف برداشت کریں اسکے بعد بہتری ہوگی۔ ڈہور گٹہی کے واٹر اسکیم کے پائپ لائن مکمل ہوچکے ہیں جبکہ ہاوس کنکشن کے لیے محکمہ پبلک ھیلتہ کے تعاون سے کام کیا جاے گا۔ ملابند سے ہاؤس کنکشن لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آل پارٹیز اتحاد کے مطالبات ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کو پیش کے جائے گے۔