کوئٹہ : خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران اور نظامت ثقافت بلوچستان کے باہمی اشتراک سے اور اقبال اکادمی پاکستان، مجلس فکر و دانش، فارسی اکادمی پاکستان اور پاک ایران یوتھ فورم کے تعاون سے ”اقبال کے افکار سے آشنائی کے حوالے سے پہلا آل بلوچستان خصوصی سیشن کا اہتمام میرنصیرخان نوری کلچر کمپلیکس میں کیا گیا جس میں اقبال اکادمی پاکستان کے چئیرمین ڈاکٹر عبدالروف رفیقی، پارلیمانی سیکرٹری کلچر اینڈ سیاحت بلوچستان میر زرین خان مگسی، صوبائی وزیرتعلیم راحیلہ حمید درانی، سیکرٹری کلچر بلوچستان سہیل الرحمان، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران سید ابوالحسن میری، اکادمی ادبیات بلوچستان کے ڈائریکٹر قیوم بیدار، فارسی اکیڈمی کے چئیرمین ڈاکٹر علی کمیل قزلباش, مجلس فکر و دانش کے چیئرمین عبد المتین آخنزادہ، بہرام بلوچ، فاروق کاکڑ، امان اللہ ناصر اور بڑی تعداد میں دانشور، ماہرین تعلیم و سماجیات، شعراء، ادباء، طلباء اور مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کیں۔ یہ بلوچستان میں اپنی نوعیت کا پہلا سیشن تھا جس کو بھرپور طریقے سے پذیرائی ملی اور اقبال کے فلسفیانہ اور ثقافتی افکار، اسلامی تمدن کی احیاء اور انکے سماجی سیاسی نظریے پر معزز ماہرین اقبالیات نے روشنی ڈالی اور سوالات کے جوابات دئیے۔
اقبال کے افکار پر بلوچستان میں علمی اور ثقافتی سیمینار کا انعقاد
وقتِ اشاعت : 3 days پہلے
Leave a Reply