|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2024

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ حلقہ سریاب کے ترجمان اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار علی مدد جتک ایک کارنر میٹنگ میں جمعیت علما اسلام کے خلاف اور علما کے خلاف زبان درازی کر کے عوام کی دل آزاری کی ہے لہذا لہذا سب سے پہلے میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ کلمہ کی بات کرتا ہے

وہ خود اس کلمے سے محروم ہے جنہیں پہلا کلمہ کے بعد دوسرا کلمہ تک آتا نہیں وہ مولانا اور اس کی کردار پر بات کر کے اپنی اخرت کو تباہ کرنے کے لیے جھوٹ بول بول کر سریاب کی عوام کو ورغلانے کی کوشش کر رہا ہے 70 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ میں سوائے کھنڈرات کے کچھ نہ بنا سکا اور تم سریاب کو بھی نہ بنا سکتے ہو نہ کچھ کر سکتے

ہو بلکہ اس پوزیشن سے تم گر چکے ہو اج بھی عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا ہے اور کل بھی مسترد کریں گے سریاب کی عوام ہوش کا ناخن لیں پانچ جنوری کو اپنے گھروں سے نکل کر پیرا شوٹر کے ذریعے سے انے والے فارم 47 کے بے ایمانوں کو مسترد کر کے فارم 45 کے حقیقی نمائندوں کو سامنے لایا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے چور چوری سے جاتا ہے لیکن ہیرا پیری سے کبھی نہیں

جاتا علی مدد جتک لہذا عوامی نمائندہ نہ ہونے کی وجہ سے اپنی حیثیت مکمل طور پر کھو چکا ہے جمیعت علما اسلام کے کارکن تمام پولنگ اسٹیشنوں پر اپنا واضح اکثریت دکھا کر مخالفین کو زبردست شکست دے داندلی روکنے کے لیے تمام کارکن اور سالار دیگر وکلا کا جو اعلان کردہ پریس کانفرنس ہے وہ قابل تحسین ہے انشااللہ العزیز پیراشوٹروں کو شکست کا سامنا ہوگا پانچ جنوری کا سورج جمیعت علما اسلام کے کامیابی کا نوید لے کر طلوع ہوگا۔