|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2024

تربت: نیشنل پارٹی تحصیل کلاتک گھنہ کے زیر اہتمام اہم اجلاس منعقد ہوئی، نیشنل پارٹی تحصیل کلاتک گھنہ کا ایک اہم اجلاس فیصل درجان ہاؤس میں منعقد ہوا۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلٰی بلوچستان رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، ایم این اے قومی اسمبلی پھلین بلوچ، کہدہ اکرم دشتی، شکیل ایڈوکیٹ، واجہ ابوالحسن، واجہ محمد جان دشتی صوبائی میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش ضلعی صدر یونس جاوید دشتی تحصیل کلاتک کے صدر محمد حیات بلوچ اور تحصیل کلاتک کے معروف رہنما فیصل درجان نے شرکت کی

۔اجلاس میں پارٹی کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کے حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے ہمیشہ جدوجہد کرتی رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے پارٹی ہر ممکن اقدامات کرے گی اور کارکنوں کو متحد ہو کر اپنے کردار کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

ایم این اے قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور ہر سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے منشور کو عوام تک پہنچانے اور عوامی مسائل اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔اجلاس کے دوران علاقے کے مسائل جیسے کہ تعلیم، صحت، روزگار، اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔ آخر میں فیصل درجان نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی اور علاقے کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔