|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

کوئٹہ: آل تفتان بس کوچز ٹرانسپورٹرز الائنس کے جاری احتجاج ساتویں روز تفتان روٹ ٹرانسپورٹرز کااجلاس حاجی ملک شاہ جمالدینی کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین میر میر محمود خان بادینی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالمالک محمد حسنی باباجان شاہوانی رحیم الدین ماندائی حاجی بلال محمدحسنی حاجی میراحمدسمالانی سرپرست حاجی اللہ بخش بادینی حاجی عبد القدوس رخشانی عامر شاہوانی حاجی طاہر خان محمد حسنی و دیگر نے کہا کہ یہ واضع ہو کہ ہم بھی اس ملک کے شہری اور بلوچستان کے باسی ہیں

جبکہ ہمارے تفتان روٹ کیٹرانسپورٹروں نے یہ احتجاج اپنے ٹرانسپورٹ سروس اور سفر کرنے والے عوام کے ساتھ آئے روز جگہ جگہ درجنوں چیک پوسٹوں پر دوران سفر انکو درپیش مسائل و مشکلات کے خاتمہ کیلئے کیا ہے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی بناپر یہ پرامن ہڑتال غیرمعینہ مدت تک جاری رکھنے پر ٹرانسپورٹرز پرعزم ہیں خواہ آئندہ سال 2025 میں بھی یہ احتجاج جاری رہے

اس میں شک نہیں کہ متعلقہ حکام نے ہمیں احتجاج پر مجبور کیا ہےآگے جاکر ہم اپنی آواز کو مذید مضبوط صورت میں پیش کر نے کیلئے ہم نیشنل ہائی وے پر کوچز کو کھڑا کرکے دھرنا کی طرف بھی جاسکتے ہیں جسکا اعلان آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا احتجاج کو نیشنل ہائی ویز پر منتقل کرنے کے لیئے ہمیں بلوچستان بھر بلکہ آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کی حمایت حاصل ہے اسمبلی فورم پر جمعت علما اسلام اوردیگر فورمز پربلوچستا نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماں کی جانب سے جگہ جگہ چیک پوسٹوں سے درپیش آواز اٹھانے پر ہم انکے مشکور ہیں

کیونکہ ہمارے مطالبات آئین اور قانون کے دائرے سے باہر نہیں ہے تفتان رائیفلز نوکنڈی اور دالبندین رائفلز کی جانب سے بلا وجہ تحویل میں لی گئی ہمارے کئی مسافر بسوں کو مالکان کے حوالے کیاجائے این40 پرسفرکرنے والے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو ہراساں کرنیکا سلسلہ بند کیا جائے ،اینٹی سمگلنگ عین بارڈرز زیرو پوائنٹ پر مضبوط کیاجائے نیشنل ہائی وے سے متعلق ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے ایک روٹ پر مسافر کوچزکو دوران سفر یعنی اسکے دورانیہ سفر میں صرف ایک بار چیک کیاجائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *